امن و امان اور شہریوں کے تحفظ کیلئے فیصل آباد پولیس پُرعزم ہے،SSPآپریشن فرقان بلال

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد فرقان بلال نے چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کے ساتھ بیت قاسمی میں ملاقات کی اور اس موقع پر انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کی کہ پتنگ بازی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی جائے۔امن و امان اور شہریوں کے تحفظ کیلئے فیصل آباد پولیس پرعزم ہے۔ پتنگ بازی کے خلاف مہم تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا، سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے فیصل آباد پولیس کی خصوصی ٹیمیں متحرک ہیں۔ شہر بھر میں پتنگ بازی اور ڈور فروشی کے خلاف موثر کریک ڈان جاری ہے۔ تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کو سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ پتنگ اڑاتے وقت جو ڈور استعمال کی جاتی ہے اس سے لوگوں کی گردنیں کٹ جاتی ہیں۔ پتنگ اڑاتے وقت بچے چھتوں سے گر جاتے ہیں اور بعض کم عمر بچے پتنگ لوٹتے وقت سڑک پر گاڑی کے نیچے آکر جان کی بازی لگا بیٹھتے ہیں۔ پتنگ بازی کے جانی خطرات بہت ہیں اور اس کی وجہ سے ہر سال حادثات کی اطلاعات ملتی رہتی ہیں۔ اس خونی کھیل کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے کوئی موثر حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ اس سلسلہ میں فیصل آباد پولیس کی کاوشیں قابل قدر ہیں جو کہ وہ اس وقت متحرک اور فعال کردار ادا کررہی ہے۔بسنت ہندو آنہ رسم ہے۔ پنجاب حکومت اس پر پابندی عائد کرے۔وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں فوری طور پر کیمیکل ملی ڈورکا خاتمہ کریں اور اس پر قانون سازی کریں اور جو اس پر عمل نہ کرے اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔ ملاقات میں وائس چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان و نائب مہتمم جامعہ قاسمیہ صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی، سیکورٹی انچارج سید عون شاہ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں