امپرومنٹ پراجیکٹ ‘کام میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ کی زیرصدارت جائیکا ایکسپر ٹ ٹیم کا اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران فیصل آباد میں واٹر سپلائی سیکٹر میں کیپسٹی مینجمنٹ امپروو منٹ پراجیکٹ پر اب تک ہونیوالی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جائیکا ایکسپرٹ ٹیم نے ایم ڈی واسا کو ترجیحی علاقوں مدینہ ٹان ایکس بلاک اور پیپلز کالونی نمبر 2میں واٹر سپلائی کے حوالے سے اب تک ہونے والی امپروومنٹ بارے آگاہ کیا۔ اسی طرح گلستان کالونی اور جی بلاک میں سمارٹ میٹرز کی انسٹالیشن بارے بریفنگ بھی دی۔ مینجنگ ڈائریکٹر واسا نے جائیکا ایکسپرٹ ٹیم کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس پراجیکٹ پر تیزی سے کام کریں واسا فیصل آباد ان کی بھرپور معاونت کرے گا۔واٹر سپلائی سیکٹر میں مینجمنٹ کیپسٹی امپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت کسی بھی کام میں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں آنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ کے تحت واٹر سپلائی سروسز، آپریشنز سہولیات، کسٹمر ریلیٹڈ ورکس، فنانشل امپروومنٹ اور بزنس امپروومنٹ پلان میں مزید بہتری آئے گی۔ اجلاس کے دوران جائیکا ایکسپرٹ ٹیم نے واٹر سپلائی لائنوں میں پانی کی لیکج کی نشاندہی کرنے والی جدید مشینری بارے بھی بریفنگ دی۔ جائیکا ایکسپرٹ ٹیم نے پینے کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے ٹینکیوں پر لگائے جانیوالے گیٹ وے آپریشنز سمیت دیگر جدید مشینری بارے آگاہ بھی کیا جسے ایم ڈی واسا نے سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں