امیر بننے سے روکنے والی عادات

کراچی ( بیو رو چیف ) کون یہ نہیں چاہتا کہ پیسہ خرچ کرتے وقت وہ اپنے بٹوے میں موجود رقم کو نہ گنے اور اپنی مرضی سے خرچ کرے۔اگر آپ کے پاس زیادہ دولت نہیں ہے تو امید نہ ہاریں، سب سے پہلے اپنے بڑے اخراجات کا حساب رکھیں جو آسانی سے آپ کی آمدنی میں فٹ ہوجاتے ہیں۔ غلط کیریئر کا انتخاب:اکثر نوجوان نسل محض ان شعبہ جات کا انتخاب کرتی ہے جو مستقبل میں زیادہ دولت کے حصول کا سبب بن سکیں۔ اپنی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اپنے شعبے کا انتخاب کرنا آپ کیلئے امیر ہونے کے راستے بھی کھول سکتا ہے۔ آپ اپنے باس نہیں ہیں:اگرچہ اس بات میں کوئی سچائی نہیں کہ آپ اپنے کاروبارسے بہت زیادہ کمائیں، لیکن کسی اور کے پاس ملازمت کرنے سے آپ تھوڑا ہی کما سکتے ہیں۔ بہت کم ملازمتیں ایسی ہیں جو لاکھ روپے تنخواہ دیتی ہیں۔اپنے لیے واضح اہداف مقرر نہ کرنا:جو لوگ اپنے اہداف مقرر نہیں کرتے، دانشمندانہ فیصلے نہیں کرسکتے ہیں۔ پیسہ بچانے اور دانشمندی سے سرمایہ کاری کرنے میں اہداف کا مقرر ہونا بہت ضروری ہے۔اس سے سے آپ کو اس بات کا تعین کرنے میں مدد ملے گی کہ آیا آپ کوکن چیزوں پر اپنا پیسہ خرچ کرنا چاہئے یا نہیں۔ اپنی زندگی کا مقصد نہ متعین کرنا:جن لوگوں کی زندگی کا کوئی مقصد ہوتا ہے وہ ہر صبح اٹھ کر اپنے مقصد کے حصول کو آسان بناتے ہیں۔واضح مقصد کا تعین کرنا آپ کی طبعیت سے سستی اور کام چوری ختم کردیتا ہے، اور یہ عادات آپ کومحنت کے ساتھ باآسانی امیر بنانے میں کارآمد ہوسکتی ہیں۔صحیح لوگوں میں نہ اٹھنا بیٹھنا:آپ زندگی میں کامیاب نہیں ہوسکتے اگر آپ سست لوگوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ لیکن اگر آپ محنت کش اور کامیاب لوگوں کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں تو اس سے آپ کی زندگی پر واضح اثر پڑے گا۔ اپنی کمیونٹی میں کامیاب لوگوں کے ساتھ تعلقات استوار کریں۔ ایسے لوگوں سے مشاورت کریں جو دانشمندی سے سرمایہ کاری کرنے یا کاروبار کرنے میں آپ رہنمائی کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں