128

انتشاری سیاست، پاک فوج کا دوٹوک موقف (اداریہ)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 9مئی کوئی ڈھکی چھپی چیز نہیں’ ملزمان کو سزا دینا پڑے گی، اپنی ہی فوج پر حملہ آور سیاسی انتشاری ٹولے سے بات نہیں ہو گی، صرف ایک ہی راستہ ہے کہ معافی مانگیں تعمیری سیاست کا وعدہ کریں، راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہم عدالتی کمیشن کیلئے تیار ہیں لیکن یہ تہہ تک جائے، 2014ء کے دھرنے’ پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملے اور مقاصد کا بھی احاطہ کرے، کمیشن وہاں بنتے ہیں جہاں ابہام ہو، جھوٹ کا بازار گرم ہے، مقننہ اس پر قانون سازی کرے، آزادی اظہار رائے کے پیچھے چھپ کر ملکی سالمیت دائو پر لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے، ان کے بیانیئے کو 69فی صد ووٹ نہیں ملے، 6ججز کا معاملہ عدالت میں ہے، الزام تراشی کا ثبوت ہونا چاہئے، چینی انجینئر کے قتل کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، بھارتی مداخلت کے ثبوت موجود ہیں کسی کواڈے دیئے نہ دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جزا وسزا پر یقین رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ 9مئی کے ملزمان کو قانون وآئین کے مطابق سزا دیں اور جلد سے جلد دیں’ افواج’ انکے لیڈرز’ ایجنسیوں اور اداروں کے خلاف لوگوں کے ذہن بنائے گئے، لابنگ کی گئی کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے دیا جائے، افواج پاکستان کو سیاست میں الجھانا کسی کے حق میں نہیں، آزادی اظہار کے پیچھے چھپ کر ملکی سکیورٹی دائو پر لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے، پاکستان میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، پاک فوج میں خود احتسابی کا شفاف عمل ہے جو ہر وقت جاری رہتا ہے، حالیہ دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملے، کالعدم ٹی ٹی پی کو وہاں سے سہولیات دی جاتی ہیں، پاکستان آرمی دہشتگردوں اور پاک سرزمین کے درمیان آہنی دیوار ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور دیتے رہیں گے اپنی سالمیت اور خود مختاری کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ خطے میں دہشت گردی کے خلاف سب سے اہم کردار پاکستان کا رہا ہے پاکستان دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا، دہشت گردوں کے خلاف ہر ممکن حد تک جائیں گے، دہشت گردی جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کو تیار ہیں” افواج پاکستان کی اولین ترجیح ملک میں امن وامان کا قیام ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کا مقدمہ صرف افواج پاکستان کا مقدمہ نہیں ہے، کسی بھی ملک میں اس کی فوج پر حملہ کرایا جائے شہیدوں کی علامات کی تضحیک کی جائے بانی پاکستان کے گھر کو جلایا جائے، عوام اور فوج میں نفرت پیدا کی جائے، یہ جو لوگ کرا رہے ہیں اور کر رہے ہیں ان کو کیفرکردار تک نہ پہنچایا جائے، کسی بھی ملک میں ایسا ہو تو وہاں کے نظام انصاف پر سوال اُٹھتا ہے، ہم سب نے اپنی آنکھوں سے اس واقع کو ہوتے دیکھا ہے ہم سب نے دیکھا کہ کس طریقے سے لوگوں کی ذہن سازی کی گئی، افواج ان کے لیڈرز’ ایجنسیوں اور اداروں کے خلاف لوگوں کے ذہن بنائے گئے ہم نے دیکھا کس طرح کچھ سیاسی لیڈرز نے چُن چُن کر بتایا کہ یہاں حملہ کرو ہم نے دیکھا فوجی تنصیبات پر حملے کرائے گئے جب یہ شواہد اور ساری چیزیں سامنے آئیں تو عوام کا غصہ اور ردّعمل بھی آپ نے دیکھا، آپ نے دیکھا عوام کس طرح انتشاری ٹولے سے پیچھے ہیں’ جب کھل کر سامنے آ گیا تو پروپیگنڈہ شروع کیا گیا یہ فابس فلیگ آپریشن ہے،، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا راولپنڈی میں پریس کانفرنس میں انتشاری ٹولے کو نفرت کی سیاست چھوڑ کر تعمیری سیاست کرنے کا پیغام افواج پاکستان کا بڑا پن ہے 9مئی کو ایک سیاسی جماعت کے لیڈروں نے اپنے ہی ملک میں اپنی ہی افواج کے خلاف لوگوں کے ذہن بنا کر جو کھیل کھیلا وہ قابل معافی نہیں پورے ملک نے دیکھا کہ افواج پاکستان کی تنصیبات کو منظم طریقہ سے نشانہ بنایا گیا ملک وقوم کی خاطر شہید ہونیوالوں کی یادگاروں پر حملے کرائے گئے افواج کے خلاف سوشل میڈیا پر نامناسب الفاظ استعمال کر کے ان کی تکریم میں کمی کی کوشش کی گئی جو انتہائی افسوسناک عمل تھا ایسے لوگوں کو ملک کے قوانین اور آئین کے مطابق سزا ملنی چاہیے ملکی سالمیت کے خلاف اپنے ہی لوگوں کی ذہن سازی کرنے والوں کو معافی نہیں ملنی چاہئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے انتشار پسند ٹولے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی کمیشن اگر بنتا ہے تو اسے تہہ تک جانا چاہیے تاکہ 2014ء کے دھرنے’ پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملے کے مقاصد بھی سامنے آ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں