16

انجمن آرائیاں سیلاب متاثرین کی خدمت میں آگے

لاہور (بیورو چیف) شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے متاثر ین کی مدد کیلئے انجمن ارائیاں پاکستان حسب ِ روایت ایک قدم آ گے ہے ۔ انجمن نے بارشوں اور سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں فوری مدد کے طور پر تیار کھانا فراہم کرنا شرو ع کر دیا ہے پانی سے گھیرے دور دراز علاقوں میں بھی ہماری کارکن جرأت و بہادری اور تندہی سے اس انسانی فریضے کو ادا کر رہے ہیں تاکہ اللہ کا کوئی بندہ بھوکا نہ سوئے اور ابھی دوسرے مرحلے میں خشک راشن کی تقسیم کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے جس کے تحت متاثر فرد تک خشک راشد پہنچانے کا منظم بندوبست کیا جا چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن ارائیاں پاکستان کے سرپرست میں سعید ڈیرے والے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا اس وقت بھارت کی آبی جارحیت کی وجہ سے پاکستان اپنی تاریخ کے بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں سے دوچار ہے انسانی جانوں کے ضیاع سمیت کھڑی فصلوں، گھروں، گاڑیوں اور عوام الناس کی دیگر املاک کا نقصان ایک بہت بڑا المیہ ہے۔انہوں نے حکومت پاکستان اور عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد اور آباد کاری میں مدد کریں۔میاں سعید نے کہا کہ ہماری حکومت نے ماضی میں آنے والے سیلابوں سے کچھ نہیں سیکھا۔ایک سوال کے جواب میں میاں سعید ڈیرے والے نے بتایا کہ کچھ جعل ساز حضرات انجمن ارائیاں پاکستان کے نام پر مخیر حضرات سے سیلاب متاثرین کی مدد کے نام پر چندہ وصول کر رہے ہیں یہ سب لوگ جعل ساز اور فراڈیئے ہیں ان کا انجمن ارائیاں پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ انجمن ارائیاں پاکستان براہ راست کسی بھی شخص یا عوام الناس سے چندہ وصول نہیں کرتی بلکہ اپنے تمام اخراجات اپنے ممبر مخیر حضرات کے عطیات سے پورے کرتی ہے۔ انجمن ارائیاں کے نام پر مخیر حضرات سے چندہ وصول کرنے والوںسے عوام ہوشیار رہیںیہ انجمن پاکستان کی غیور ارائیں برادری کی نمائندہ تنظیم ہے جو اپنی برادری سمیت پاکستان میں بسنے والے ہر فرد کی انساینت کی بنیاد پر مدد کرنا اپنا فرض سمجھتی ہے ہماری یہ کاوشیں سب اللہ کی رضا کے لئے ہیں جس کے تمام اخراجات انجمن ارائیاں اپنے وسائل سے پورا کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں