انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی انصاف گروپ نے ایک اور عدہ پورا کردیا

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی انصاف گروپ کی خصوصی کاوش سے سابق صدر حاجی منظور قادر والی سڑک بھی ساڑ ے چار کروڑ روپے کی لاگت سے منظور کروا لی گئی ہے بہت جلد اس پر کام شروع کروا دیا جائیگا ۔ الیکشن سے پہلے انصاف گروپ نے جو وعدے کئے تھے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وہ پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رانا طیب خاں ،وائس چیئر مین شیخ محسن، صدر حاجی سردار محمد، جنرل سیکر ٹری حافظ عبد القیوم نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کے ہمراہ مختلف بازاروں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔سیکر ٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری اظہر کمبوہ، اوور سیئرز مارکیٹ کمیٹی میاں ممتاز حسین ،انسپکٹر عطا ء للہ ،سرپرست اعلیٰ حاجی منظور قادر،میاں عبدالمجید،سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد،نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔رانا طیب خاںنے کہا کہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن ر ندیم ناصر نے ملاقات میں یقین دہانی کروائی ہے کہ غلہ منڈی میں جاری منصوبے اپنے مقررہ وقت پر مکمل کریں گے ۔مسجد کے ساتھ والے بازار کے بھی فنڈز جاری ہو گئے ہیں وہ بھی جلد مکمل کر لئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انصاف گروپ منڈی کی ترقی کا ضامن ہے اور ان کی ہی درخواست پر ضلعی انتظامیہ کروڑوں روپے کے فندز جاری کر رہی ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں