انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے الیکشن،پراچہ برادری کا انصاف گروپ کی حمایت کا اعلان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے الیکشن میں پراچہ برادری نے انصاف گروپ کی مکمل حمائت کرنے کا اعلان کر دیا ہے ،جس کے بعد الیکشن میں انصاف گروپ کی جیت یقینی ہو گئی ہے۔اس بات کا فیصلہ پراچہ برادری کی طرف سے انصاف گروپ کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا جس میں سر پرست اعلیٰ حاجی سردار محمد، چیئر مین رانا طیب خاں، صدر حاجی منظور قادر،وائس چیئر مین شیخ محسن خالد، پراچہ برادری کے سر کردہ رہنما فیصل پراچہ، عبدالحسیب پراچہ، خالد پراچہ ، غلام محمد پراچہ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اس موقع پر چیئر مین رانا طیب خاں، وائس چیئر مین شیخ محسن خالد نے انصاف گروپ کی حمائت پر پراچہ برادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انصاف گروپ اپنی کار کر دگی اور منڈی میں ہونے والے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں