انجمن تاجران ارشد مارکیٹ کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران ارشد مارکیٹ جھنگ بازار کے زیر اہتمام جشن آزادی کی خوشیاں منانے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا’ تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل تھے’ تقریب کا اہتمام انجمن تاجران ارشد مارکیٹ جھنگ بازارکے صدر منصب علی زین’ جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن ساجد قادری’چوہدری ایوب جٹ’ چوہدری اعظم جٹ’ شاہد جٹ’ ملک بلال’ چوہدری یوسف’ افضل علی’ حاجی عامر بغدادی’ ملک شہزاد نے کیا تھا’ تقریب میں مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد کے صدر الحاج منیر احمد نورانی نے بھی خصوصی شرکت کی’ مہمان خصوصی میاں طاہر جمیل کا تقریب میں آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا’ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں پھولوں کی مالائیں پہنائی گئی’ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی میاں طاہر جمیل نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ ہم آزاد قوم ہیں اور آج ہم اپنا 78 واں جشن آزادی کی خوشیاں منا رہے ہیں’ انہوں نے کہا کہ پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی لازوال قربانیوں ، شہادتوں اور جدو جہد کا نتیجہ ہے جس کی قدر و قیمت کا اندازہ وہی قومیں لگا سکتی ہیں جو غلامی کے اندھیروں سے نکل کر آزادی کی روشنی میں داخل ہوتی ہیں، یوم آزادی صرف ایک تاریخی دن نہیں بلکہ یہ ہماری قومی خود مختاری’ ملی تشخص اور باہمی اتحاد کی علامت ہے، آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اس وطن کو حاصل کرنے کیلئے ہماری آبا اجداد نے کتنی بڑی قربانیاں دی تھیں ‘اس موقع پر انہیں افواج پاکستا ہے۔ن کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مسلح افواج ملک کے چپے’ چپے کا دفاع کر رہی ہے’ جب جب بھارت نے ارض وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا ہماری بہادر افواج نے انہیں منہ توڑ جواب دیا اور انہیں شکست فاش دی’ حالیہ جنگ میں ہماری مسلح افواج نے ملک کا دلیری اور جوانمردی سے دفاع کیا اور بھارت کے 6 رافیل طیارے گرائے اور بھارت میں گھس کر انہیں شکست دی’ اسی لئے ہم اس جشن آزادی کو ”معرکہ حق” کے طور پر شایانِ شان طریقے سے منا رہے ہیں’ انہوں نے کہا کہ آپریشن ”بنیان المرصوص” کے ذریعے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر شکست دی گئی’ اس سے قبل انجمن تاجران ارشد مارکیٹ جھنگ بازارکے صدر منصب علی زین نے خطبہ استقبالیہ میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو ایٹمی ملک بنانے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اگر آپ آج پاکستان ایٹمی پاور نہ ہوتا تو دشمن ملک بھارت ہم پر چڑھ دوڑتا’ انہیں پتہ ہے کہ پاکستان ایٹمی ملک ہے اور اس کی مسلح افواج دنیا کی بہترین فوج ہے’ انہوں نے کہا کہ آج ملک کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے’ ہمارا ہرممکن تعاون اس گورنمنٹ کے ساتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں