انسانی سمگلنگ میں ملوث ٹریول ایجنٹ گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ٹریول ایجنٹ کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ پکڑے جانے والے انسانی سمگلر کی شناخت عاطف محمود کے نام سے ہوئی۔ ایف آئی اے کے سب انسپکٹر شبیر خان نے بتایا کہ پکڑے جانیوالے ملزم عاطف محمود نے اپنے دیگر ساتھیوں کیساتھ مل کر اویس کو بیرون ملک سپین بھجوا کر ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر 41لاکھ کی رقم وصول کی تھی۔ بعدازاں بیرون ملک بھجوایا اور نہ ہی رقم واپس کی جس پر ایف آئی اے ٹیم نے متاثرہ شہری کی درخواست پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ٹریول ایجنٹ کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں