انسانی سمگلنگ میں ملوث2ملزمان گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انسانی سمگلنگ اور جبری گداگری میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف ایکشن ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے انسانی سمگلنگ اور جبری گداگری میں ملوث منظم گروہ کے کارندے سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیاملزمان میں محمد اسماعیل اور سلمان منور شامل ملزمان کو فیصل آباد کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا گرفتار ملزم محمد اسماعیل نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے معصوم شہریوں کو ملائیشیا میں بھیک منگوانے میں ملوث ہے ملزمان کے خلاف پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیاملزم نے خالد محمود نامی شہری کو روزگار کا جھانسہ دے کر ملائشیا بھیجا، جہاں اسے زبردستی بھیک مانگنے پر مجبور کیا گیاملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ شخص کا واپسی کا ٹکٹ منسوخ کروا کر اسے وہاں بے یار و مددگار چھوڑ دیامتاثرہ شخص کو ہوٹل کے کمرے سے بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا، جہاں اسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاں بحق ہو گیاایف آئی اے فیصل آباد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اسماعیل کو گرفتار کیادیگر ملوث ایجنٹس اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں ملزمان کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے اقدامات بھی شروع کر دیے گئے ہیں۔جبکہ ملزم سلمان منور غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلا رہا تھاچھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے ایگریمنٹ، موبائل فون، اسٹام پیپر بھی برآمدملزم بغیر لائسنس شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے وصول کر رہا تھاملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں