انوارالحق ایڈووکیٹ جماعت اسلامی کی پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر مقرر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) معروف قانون دان اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بارمیاںانوارالحق ایڈووکیٹ جماعت اسلامی کی ضلعی پبلک ایڈکمیٹی کے صدرمقرر۔ضلعی امیر پروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے ان کی تقرری کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پبلک ایڈکمیٹی کادفترجماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹریٹ المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میں قائم کردیا گیا ہے۔ پبلک ایڈکمیٹی ضلع بھر کے مظلوم افراد کو انصاف کی فراہمی میں فری معاونت کرے گی۔میاںانوارالحق زونل سطح تک پبلک ایڈ کمیٹیوں کی تنظیم نوکریں گے اورشہر کے موثر اورباصلاحیت افرادکوان کمیٹیوں میں شامل کیاجائے گا تاکہ مظلوم اور غریب شہریوںکی دادرسی کی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں