انوکھی شادی کی سوشل میڈیا پر دھوم

ہماچل پردیش (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک دلہن، دو شوہر، اور وہ بھی آپس میں سگے بھائی! خبر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ بھارت کی ریاست ہماچل پردیش کے ضلع سرمور کے پہاڑی گائوں شِلائی میں ایک حیران کن اور صدیوں پرانی روایت آج بھی زندہ ہے۔اس روایت کے مطابق عورت ایک سے زائد مردوں کی بیوی بنتی ہے، اور یہ مرد اکثر آپس میں بھائی ہوتے ہیں۔ 12سے 14جولائی تک جاری رہنے والی اس غیر معمولی شادی میں کنہات گائوں سے تعلق رکھنے والی سنیتا چوہان کی شادی پرادیپ نیگی اور کپل نیگی، دونوں بھائیوں سے ہوئی۔ شادی کی تقریب ٹرانس گری علاقے میں بڑی دھوم دھام سے منعقد ہوئی جس میں سیکڑوں دیہاتیوں نے شرکت کی۔ پرادیپ ایک سرکاری محکمے میں کام کرتا ہے جبکہ اس کا چھوٹا بھائی کپل بیرون ملک ملازمت کرتا ہے۔دونوں بھائیوں اور دلہن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انہوں نے آپسی رضامندی اور خاندانی مشورے سے بغیر کسی دبا کے کیا۔ شادی کی ویڈیو منظرعام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا، جہاں لوگوں نے حیرت، دلچسپی اور تنقید کے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں