انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ کا ملک پور میں انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ ملک پور کبڈی سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پہلے میچ میں ڈسٹرکٹ فیصل آباد نے ڈسٹر کٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کو 52/42پوائنٹ سے شکست دیدی۔ دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ چنیو ٹ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ جھنگ کی ٹیم کو 32/31 پوائنٹ سے شکست دی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مسلم لیگی رہنماچوہدری فقیر حسین ڈوگر، میاں عبدالمنان، خواجہ محمد اسلام تھے۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر شاہ منظر فرید،سابق سپورٹس آفیسر چوہدری طارق نزیر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز ساجدہ لطیف،محمد جمیل،پروینشل کوچ زرینہ وقار اور تحصیل سپورٹس افسران و فیصل آباد ہاکی ایسوسی ایشن اور کبڈی ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں