انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی گرلز اینڈ بوائز ٹورنامنٹ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز 2025کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تحت انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی گرلز اینڈبوائز ٹورنامنٹ ہاکی اسٹیڈیم مدینہ ٹائون فیصل آباد انعقاد، جس میں گرلز ہاکی کے پہلے میچ میں ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ چنیوٹ کی ٹیم کو 6/0 شکست دی۔ دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ فیصل آباد نے ڈسٹرکٹ جھنگ کی ٹیم کو 11/0سے شکست دے دی۔ بوائز ہاکی کے پہلے میچ میں ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ جھنگ کی ٹیم کو 6/0گول سے دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ فیصل آباد کی ٹیم4/0سے ڈسٹرکٹ چنیوٹ کی ٹیم کو شکست دی۔اس موقع پر مہمان خصوصی مسلم لیگی رہنما نجمہ افضل تھیں۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر شاہ منظر فرید،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ پنجاب مس زرینہ وقارا ور فیصل آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں