انٹی کرپشن چنیوٹ کی رشوت لینے والوں کیخلاف کارروائی

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈائریکٹر فیصل آباد ریجن کنور خالد کی سربراہی میں کرپٹ عناصر کیخلاف گھیرہ تنگ کردیا گیا انٹی کرپشن چنیوٹ نے رشوت لیتے ہوئے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا لینڈ اینڈ ریونیو چنیوٹ کے آفیسر امجد علی نے شہری عبدالقیوم سے رشوت مانگی جس پر ملزم آفیسر نے فرنٹ مین کے ذریعے ستر ہزار دینے کا کہا ڈائریکٹر انٹی کرپشن کنور خالد نے شہری کی درخواست پر ٹیم تشکیل دی انٹی کرپشن ٹیم نے امجد علی اور فرنٹ مین کو رشوت لیتے ہوئے پکڑ لیا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں