انچارج چوکی مجاہد ہسپتال نے منشیات کی سپلائر خاتون کو گرفتار کرلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کے حکم پر ایس پی مدینہ ٹائون کی ہدایت پر چوکی انچارج مجاہد ہسپتال اے ایس آئی رضوان عصمت پنوں نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والی بدنام زمانہ سپلائر خاتون عذراں کو ایک کلو سے زائد ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق سی پی او نے تعلیمی اداروں’ یونیورسٹی’ کالجز میں نوجوان نسل کو منشیات کی لت میں مبتلا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دیا تھا۔ جس پر تھانہ مدینہ ٹائون کی چوکی مجاہد ہسپتال کے انچارج اے ایس آئی رضوان عصمت پنوں کو اطلاع ملی بھی کہ بدنام منشیات فروش عذراں بی بی عرصہ سے مدینہ ٹائون وومن یونیورسٹی اور دیگر کالجز میں منشیات سپلائی کرتی ہے اور لڑکیوں کو منشیات کی لت میں ڈالتی ہے، جس پر انہوں نے لیڈی کانسٹیبل کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کر منشیات فروش خاتون عذراں بی بی کو ایک کلو 20گرام ہیروئن سمیت گرفتار کر کے حوالات میں بند کر کے بازپرس شروع کر دی۔ گرفتار ملزمہ سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں