فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اوباش افراد نے سبزباغ دکھا کر2شادی شدہ خواتین کواغواء کر لیا پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغویان کی بازیابی کیلئے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔تفصیل کے مطابق ملت ٹائون کے علاقہ نورالامین کالونی کے رہائشی افتخار احمد نے بتایا کہ اوباش نوجوان نعمان وغیرہ اسکی عدم موجودگی میں گھرآئے اوراسکی اہلیہ (ف)کوسبزباغ دکھا کر اغواء کر کے لے گئے جبکہ ساندل بارکے علاقہ 61ج ب کے رہائشی عارف کا کہنا ہے کہ اوباش ملزمان اسامہ وغیرہ نے اس کی اہلیہ کوورغلا کراغواء کر لیا علم ہونے پر ملزمان سے مغویہ کی بازیابی کا مطالبہ کیا تو وہ لیت ولعل کے بعد انکاری ہوگئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
61