71

اولیاء اللہ سے نسبت ہمارے لئے ذریعہ نجات ہے،محمد سہیل عارفی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صوفی صفدر علی عارفی رحمتہ اللہ علیہ کا10واں سالانہ عرس مبارک کی عظیم الشان تقریب آستانہ عالیہ جامع مسجد عارفیہ منہاج القرآن7چک غوثیہ ٹائون میں منعقد ہوئی’ تقریب کی صدارت صوفی اسحاق عارفی قادری چشتی صابری اور صاحبزادہ محمد سہیل گل عارفی قادری چشتی صابری نے کی مہمان خصوصی پیر دیوان مسعود فاروقی چشتی سجادہ نشین دربار عالیہ بابا فرید مسعود گنج شکر اور بابا جی پیر امیر علی چشتی قادری تھے’ ان کے علاوہ شکیل گل عارفی غلام مرتضی مغل طفیل عارفی پیر عارف عارفی مدینہ ٹائون پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات/ ہیڈ سوشل میڈیا ٹیم منظورِ حسین رحمانی’ لالہ منیر’ محمد کاشف ‘ غلام مصطفی’ بلال واہلہ اور اہل علاقہ کی سیاسی سماجی مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی عرس مبارک کے موقع پر آستانہ عالیہ پر درودو سلام ذکر و اذکار کی محافل کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا اس کے علاوہ محفل سماع کا بھی اہتمام تھاصوفی پیر دیوان مسعود فاروقی پیر بابا جی امیر علی چشتی صوفی اسحاق عارفی چشتی صاحبزادہ محمد سہیل حسین گل عارفی قادری چشتی صابری نے صوفی صفدر علی عارفی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر انوار پر اپنے دست مبارک سے چادر پوشی کی اس موقع پر عوام الناس کی کثیر تعداد بھی موجود تھی درودو سلام ذکر و اذکار کی صدائیں بلند ہو رہی تھی صاحبزادہ محمد سہیل حسین گل عارفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بندہ اللہ سے محبت کرتا ہے اور اللہ اس سے محبت کرتا ہے جب بندہ اللہ کا محب بن جاتا ہے تو اس بندے کو اللہ اپنی محبت عطا کرتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ اس بندے کو فرشتوں اور دنیا والوں کا محبوب بنا دیتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اولیا اللہ سے نسبت ہمارے لئے ذریعہ نجات ہے انہوں نے کہا آج ہم اولیا اللہ کی تعلیمات کو چھوڑ کر دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں پیر دیوان مسعود فاروقی نے صوفی صفدر علی عارفی رحم اللہ علیہ کے درجات بلندی کے لئے خصوصی دعا کروائی اور جس میں تمام امت محمدیہ کے مرحومین کے لئے ملکی ترقی سلامتی استحکام اور فلسطینیوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئی عرس مبارک کے موقع شرکا کے لئے لنگر کا وسیع تر انتظامات کئے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں