شرقپور شریف(نامہ نگار) اولیاء کرام نے اشاعت اسلام میں اہم کردار ادا کیا یہ لوگ حضور نبی کریم ۖکی سنتوں کو زندہ کرنے اور پھیلانے والے تھے سلطان اولیاء حضرت علی ہجویری اور اعلیٰ حضرت میاں شیر محمد شرقپوری رحمت اللہ علیہ السلام نے تو حید وسنت کا پرچار کیا ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صحاحبزادہ میاں محمد صالح شرقپور ی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
