اپنا چوری ہونیوالا سامان کیسے حاصل کیا’ مومنہ اقبال کا اہم انکشاف

کراچی (شوبز نیوز) خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنا چوری ہونے والا سامان ڈھونڈ کر واپس لینے کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔معروف اداکارہ نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ڈرامہ کے سیٹ کے باہر کھڑی میری گاڑی سے قیمتی سامان چوری ہو گیا، چوری ہونے والی اشیا میں میرا آئی فون، ایئر پوڈز، کپڑے، جوتے اور دیگر ذاتی سامان شامل تھا،اس بیگ میں میرے مرحوم والد کا بٹوہ بھی موجود تھا، جس کے کھو جانے پر میں بہت پریشان ہوئی، میں اپنی ٹیم کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتی تھی لیکن بعد میں مجبورا پولیس کو اطلاع دینا پڑی۔معروف اداکارہ نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد میں نے خود ہی تحقیقات شروع کر دیں، اپنی دوست اداکارہ طوبی انور کے ساتھ فائنڈ مائی آئی فون فیچر کی مدد سے فون کی لوکیشن تلاش کی، لوکیشن ملنے کے بعد پولیس کو درست مقام فراہم کیا اور اس کیس کی پیروی بھی کی،اس طرح اپنا زیادہ تر سامان واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی، جس میں میرے والد کا بٹوہ بھی شامل تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں