اپنی خوشیوں میں یتیم بچوں کو شریک کرنا ہمارا قومی فرض ہے،پرویز خالد شیخ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن اسلامیہ اپنا گھر مسلم یتیم خانہ میں صدر پرویزخالدشیخ نے فادر ڈے کے حوالے سے کیک کٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپنی خوشیوں میں یتیم بچوں کو شریک کرناہمارا قومی فرض ہے تاکہ اس امر کا اظہار کیا جاسکے کہ تمام پاکستانی اپنی خوشیاں مل جل کر مناتے ہیں۔ انھوں نے انجمن اسلامیہ کی انتظامیہ اورملازمین کی لازوال خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان ایمان،اتحاد اور تنظیم کو اپنا نصب العین بنا کر ہی ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامز ن کیا جاسکتاہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ انجمن اسلامیہ قدیم اور فلاح عامہ میں تاریخ ساز کردار ادا کرنے والا ادارہ ہے جس کی خدمات ایک صدی سے زائد عرصہ سے جاری ہیں اس میں فاطمہ جناح کالج طارق آباد اپنا گھر (یتیم خانہ) کنڈر گارڈن گرلز ہائی سکول، کنڈر گارڈن بوائز ہائی سکو ل ،فری ڈسپنسری ،نسیم غفور فری دستکاری سکول شامل ہیں۔آخرمیں انجمن اسلامیہ کے ملازمین اور مسلم یتیم خانہ کے بچوں کوگفٹ دیئے گئے ۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی اور سلامتی کیلئے دعاکی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں