اپنی چھت اپنا گھرپروگرام’قرضہ فراہمی کیلئے نیا معاہدہ

لاہور (بیوروچیف) ”اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے تحت شہریوں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کے لیے بینک آف پنجاب اور محکمہ ہائوسنگ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔وزیر ہائوسنگ پنجاب بلال یاسین اور صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے تقریب میں خصوصی شرکت کی،ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان اور بینک آف پنجاب کے عمر خان نے دستاویزات پر دستخط کیے۔ وزیر ہائوسنگ کا کہنا تھا کہ گھروں کی تعمیر کیلئے بلاسود قرضوں کی فنانسنگ پنجاب بینک ہی کریگا۔سالانہ اہداف کی بروقت تکمیل کیلئے وزیر اعلیٰ نے ایم ایف آئیز کی تجاویز منظور کر لی۔وزیر ہائوسنگ پنجاب بلال یاسین کا کہنا تھا کہ ابتک52ہزارلوگوں کو60 ارب روپے کے قرضہ جات تقسیم کیے جاچکے ہیں، اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کے تحت 90کروڑ ، ماہانہ اقساط کی مد میں جمع ہوچکے ہیں،10ارب سے زائد رقم درخواست گزاروں میں اگلے ماہ تک تقسیم کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں