اپنی چھت اپنا گھر پروگرام’سالانہ1لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف

لاہور (بیوروچیف) اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل کے مطابق اب تک8ہزار سے زائد خاندان اپنے گھر مکمل کر چکے، 35ہزار سے زائد خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کیلئے دوسری قسط کا اجرا کر دیا گیا۔ نورالامین مینگل نے بتایا کہ سالانہ ایک لاکھ سے زائد گھروں کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا، اب تک 15 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ درخواست جمع کروانے کا طریقہ انتہائی آسان ،آن لائن رکھا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ درخواست جمع کروانے کے طریقے کی ویڈیو فیس بک پر جاری کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں