اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وکالت نامے واپس لے لئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما’ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے انسداد دہشت گردی فیصل آباد کی عدالت میں میری نمائندگی کرنے والے تمام وکلاء سے اپنے وکالت نامہ واپس لے لئے ہیں کیونکہ عدالت میرے آزادانہ ٹرائل کے حقوق کو پامال کئے جا رہے ہیں۔ آزادانہ ٹرائل نہ ہونے پر اپنے وکلاء جو کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے تھے، ان سے وکالت نامے واپس لے لئے ہیں۔ یاد رہے کہ خالد شفیق ایڈووکیٹ وغیرہ ان کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے تھے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ جو بھی وکیل میری نمائندگی کرے گا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق رکھتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں