اڈانی کی دولت میں 2روز میں 36کھرب88ارب اضافہ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی کی دولت میں صرف دو دن میں 13ارب ڈالر(3ہزار 688ارب پاکستانی روپے) کا اضافہ ہوا ہے، جو گروپ کی کمپنیوں کے حصص میں تیز اضافے کے باعث ممکن ہوا۔ بلوم برگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق گوتم اڈانی کی دولت اب 95.7ارب ڈالر (269کھرب 25ارب پاکستانی روپے) تک پہنچ گئی ہے، جس کے بعد وہ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے بالکل پیچھے ہیں جن کی دولت گھٹ کر 98.6ارب ڈالر (277کھرب41ارب روپے) ہے۔رواں سال اب تک گوتم اڈانی کی دولت میں 17.1ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جو مکیش امبانی کے دولت میں 8.02ارب ڈالر اضافے سے دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔ اڈانی گروپ کے حصص میں یہ تیزی اس وقت دیکھنے میں آئی جب سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (SEBI) نے ہنڈن برگ شارٹ سیلنگ کیس میں گروپ کو کلین چٹ دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں