اکانومی کا فروغ ملکی معیشت کی ترقی کیلئے اہمیت رکھتا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وائس چیئرمین مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ،وائس چیئرمین انجمن تاجرا ن سٹی رجسٹرڈ فیصل آبادملک اسامہ سعیداعوان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ اکانومی کا فروغ ملکی معیشت کی ترقی کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ ہر ضلع میں مختلف قدرتی وسائل، افرادی قوت اور صنعتیں موجود ہوتی ہیں۔ ان وسائل کا بہتر استعمال مقامی سطح پر معاشی ترقی کو فروغ دیتا ہے اور قومی سطح پر اقتصادی استحکام میں مدد کرتا ہے۔ انکا کہنا تھا ضلع کی معیشتوں پر زور دینے سے پاکستان مختلف علاقوں کے سامنے آنے والے منفرد چیلنجز کو حل کر سکتا ہے، زیادہ مساوی مواقع فراہم کر سکتا ہے اور مجموعی ترقی کے نتائج میں بہتری لا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں