اکتوبر میں واسا کی40کروڑ سے زائد کی ریکوری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ کی قیادت میں ریونیو ریکوری مہم مزید کامیابی سے ہمکنار ہونے لگی۔ نئے مالی سال کے پہلے 4ماہ کے دوران ریونیو ریکوری میں بتدریج اضافہ ہوا جبکہ اکتوبر میں 40کروڑ روپے سے زائد کی ریکارڈ ریونیو ریکوری کی گئی جس پر ایم ڈی واسا نے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ایڈمن شعیب رشید،ڈائریکٹر ریونیو محمد اقبال ملک،عمر افتخار سمیت تمام ریونیو سٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ واسا کے نادہندگان کے خلاف خصوصی کمپئن شروع کی گئی تھی اور جو عادی نادہندگان تھے ان کے سیوریج کنکشن بھی منقطع کئے تھے جس کی وجہ سے بہت سے صارفین نے اپنے واجبات اور ماہانہ بلز جمع کروانا شروع دیئے جو کہ ریونیو ریکوری میں اضافہ کا باعث بنے۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ صارفین اپنے واجبات اور ماہانہ بلز بروقت جمع کروائیں تو واسا فنانشل امور میں مستحکم ہو گا اور صارفین کو مزید موثر اور جامع انداز میں سیوریج اور واٹر سپلائی کی سروسز مہیا کی جا سکیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں