اہم سرکاری و نجی اداروں پر سائبر حملوں کا خدشہ

اسلام آباد (بیوروچیف) نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے اہم سرکاری اورنجی اداروں پرسائبر حملوں کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی۔نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیاہے کہ سائبر حملے کی صورت میں ادارے سائبر سیکیورٹی ٹیم کو فوری اطلاع دیں، مشاہدہ ہوابلو لاکر رینسم ویئر نے پاکستان کے بعض اداروں کو نشانہ بنایا، تمام ادارے اپنے کمپیوٹر سسٹمز کو تازہ ترین سیکیورٹی پیچز کے ساتھ اپ ڈیٹ رکھیں۔ ایڈوائزری میں مزیدکہا گیاہے کہ غیر معتبر ذرائع سے سافٹ ویئر ڈاون لوڈ کرنے سے گریز کریں،تمام ادارے اہم ڈیٹا کی آف لائن بیک اپ کا بندوبست کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں