ایئر پنجاب میں نوکریوں کی برسات

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے اپنی نئی ایئرلائن ایئر پنجاب کے آغاز کا عمل تیز کر دیا ہے اور اس کے لیے اعلیٰ مینجمنٹ کے عہدوں پر بھرتی کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔حکومت نے اہم خالی آسامیوں کے لیے اشتہار دیا ہے، جن میں چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO)، چیف آپریٹنگ آفیسر (COO)، چیف کمرشل آفیسر (CCO)، چیف فنانشل آفیسر (CFO)، ہیڈ آف ہیومن ریسورسز اور کمپنی سیکرٹری شامل ہیں۔ اشتہار کے مطابق دلچسپی رکھنے والے امیدوار 10دسمبر تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں،حکام کے مطابق اعلیٰ مینجمنٹ کے انتخاب کے بعد دیگر بھرتیاں چند ہفتوں میں متوقع ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ بھرتی مہم ایئر پنجاب کو فعال بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے، کیونکہ حکومت ایئرلائن کی قیادت اور انتظامی ڈھانچے کو حتمی شکل دینے کی جانب بڑھ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں