ایب بی آر کی ٹیکس وصولی ہدف سے کم رہنے کا خدشہ

اسلام آباد (بیوروچیف) ان خدشات کے باوجود کہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولی رواں مالی سال کے لیے129کھرب 70ارب روپے کے ہدف سے کم رہ سکتی ہے، اعلی ٹیکس اتھارٹی آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کے مطابق ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کو 10.6 فیصد تک بڑھانے کے ہدف کے حصول کے لیے پرامید ہے۔رپورٹ کے مطابق پہلی اور دوسری سہ ماہی میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب بالترتیب 9.6 فیصد اور 10.8 فیصد ریکارڈ کیا گیا، ایف بی آر حکام کا اندازہ ہے کہ تیسری سہ ماہی میں یہ تناسب 10.6 فیصد سے کچھ کم رہے گا لیکن چو تھی سہ ماہی میں 11 فیصد سے تجاوز کر جائے گا۔ایف بی آر کے ایک سینئر عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ مجموعی طور پر ہمیں یقین ہے کہ ہم پورے سال کے لیے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کا ہدف حاصل کر لیں گے۔آئی ایم ایف معاہدے کے تحت حکومت فنڈنگ پروگرام کے 37 ماہ کے دوران ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کم از کم 3 فیصد بڑھا کر 13 سے 13.3 فیصد کرنے کے لیے پرعزم ہے، یہ تناسب، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کوئی حکومت ٹیکس کے ذریعے معاشی وسائل کو کتنی موثر طریقے سے متحرک کرتی ہے، رواں مالی سال 8.77 فیصد ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں