ایرانی حملوں کے بعد فٹبال سٹار رونالڈو نے سعودی شہر ریاض چھوڑ دیا

ریاض(سپورٹس نیوز) ایرانی حملوں کے بعد سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نجی طیارے میں ریاض سے میڈرڈ روانہ ہوگئے۔برطانوی اخبار کے مطابق رونالڈو کا نجی طیارہ رات 8 بجے ریاض سے روانہ ہوا اور تقریبا ایک بجے میڈرڈ پہنچاجب کہ فلائٹ ٹریکر کے مطابق طیارہ مصر اور بحیرہ روم کے اوپر سے گزرا۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ طیارے کی مالیت تقریبا61ملین پانڈ بتائی گئی، رونالڈو ریاض میں اپنی اہلیہ اور پانچ بچوں کے ساتھ مقیم ہیں۔برطانوی خبار کے مطابق یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ خاندان پرواز میں موجود تھا یا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں