ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رانا طیب خاں،وائس چیئر مین شیخ محسن خالد، صدر حاجی سردار محمد، جنر ل سیکر ٹری حافظ عبد القیوم ، سرپر ست اعلیٰ حاجی منظور قادر،میاں عبدالمجید ، سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد، نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹر ی نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ اور دیگر نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اس سانحے کے بعد پاکستان کے عوام بھی اسی طرح رنجیدہ ہیں جیسے ایران کے شہری غم کی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستانی قوم ایرانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پورے عالمِ اسلام کیلیے افسوسناک خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی دشمن کا نشانہ ہے۔ اسرائیل، بھارت اور اسلام مخالف قوتوں نے پاکستان کو افغانستان کے خلاف لڑایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں