راولپنڈی /تہران (بیوروچیف /مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس کے دوران خطے کی تازہ سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی وزیرخارجہ نے ترک ہم منصب سے بھی ٹیلیفونک گفتگوکی اور خطے میں جاری پیشرفت پرمشاورت کی، ذرائع کے مطابق عباس عراقچی نے برطانیہ،فرانس اورقطر کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطے کیے اورانہیں موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ کا سعودی عرب اورقطر کے وزرائے خارجہ کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال،کشیدگی میں کمی اورسفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔




