ایران اور عراق کے زیارت کے نئے نظام پر عملدرآمد تیز

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )یران اور عراق نے زیارات کے نئے نظام پر عملدرآمد تیز کر دیا ہے، وزارتِ مذہبی امور نے وزارتِ خارجہ کے ذریعے ایران اور عراق کے سفارتخانوں سے رابطہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ایران اور عراق کے سفارتخانے اب صرف رجسٹرڈ زائرین گروپ آرگنائزرز کے ذریعے ہی ویزے جاری کریں گے، جبکہ غیر مجاز کمپنیوں اور افراد کے ذریعے زائرین کے ویزوں کے اجرا کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے 174 زائرین گروپ آرگنائزرز کی فہرست اپنی ویب سائٹ پر آویزاں کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مجاز زیڈ جی اوز کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں