ایران میں تبدیلی کا حق صرف اسکی عوام کو ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے ایران کی موجودہ صورتحا ل پر”شدید تشویش”کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں خطے کو ایک نئی جنگ کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ ایران میں کسی بھی سیاسی تبد یلی کا حق صرف ایرانی عوام کو ہے، بیرونی مداخلت کھلی جارحیت اور علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ اگر ایران میں کسی بیرونی طاقت کی مسلط کردہ حکومت آئی تو اس کے اثرات پاکستان، افغانستان، ترکی، سعودی عرب، چین اور پورے خطے پر پڑیں گے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کے خلاف کسی بھی فوجی یا خفیہ مہم جوئی سے باز رہیں۔ خطے کے ممالک کو “باہمی اتحاد” اور مشترکہ حکمتِ عملی اپنانی ہوگی تاکہ ایک اور تباہ کن جنگ کو روکا جا سکے۔ امن، خودمختاری اور مسلم دنیا کے اتحاد کے لیے پاکستان فلاح پارٹی کا یہی واضح پیغام ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں