ایران پر پابندیاں ختم نہ ہو سکیں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر 2015کے جوہری معاہدے کے تحت پابندیوں میں نرمی جاری رکھنے کی تجویز مسترد کر دی۔خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر اقتصادی پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد میں 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 9 ممالک نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی۔جس کی وجہ سے ایران پر پابندیاں مستقل ختم کرنے کی قرارداد منظور نہ ہو سکی۔2 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان، چین،روس اور الجزائر نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں