واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حملے کے بعد ایران نے بھی عراقی سمندر کے قریب جہاز پر کروز میزائل داغ دیا۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق عراقی سمندری حدود کے قریب امریکا و اسرائیل سے تعلق رکھنے والے جہاز پر کروز میزائل سے حملہ کیا ہے جس سے جہاز پر دھماکا ہوا ہے۔ علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں آئندہ ایک ہفتے کے دوران ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا جائے گا۔امریکی چینل کو انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت جنگ بندی میں توسیع کی جائے گی اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ بحری آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران سے امریکا کے مذاکرات تیزی سے جاری ہیں، انہیں پیغامات میں تعطل کے ایرانی فیصلے سے کوئی مسئلہ نہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پیغامات کی معطلی کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ امریکا پھر سے فوجی کارروائیاں شروع کر دے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا ایران کی بحری ناکا بندی جاری رکھے گا اور اس وقت کا انتظار کرے گا جب تک تہران واشنگٹن کی قابلِ قبول شرائط کے تحت معاہدے پر آمادہ نہیں ہو جاتا۔




