ایران کاIAEAسے تعاون معطل کرنے کا اعلان

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی سے ہرقسم کا تعاون معطل کرنے کا اعلان کر دیا ۔ پابندیاں نہ ہٹانے پر ایرانی سپریم کونسل نے آئی اے ای اے سے تعاون ختم کرنے کا اعلان کیا،ایرانی قومی سلامتی کونسل نے بیان میں کہا ہے کہ یورپی ممالک نے ایٹمی تعاون کا راستہ خود بند کیا۔ایرانی قومی سلامتی کونسل کی جانب سے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے اقدامات کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کی قرارداد منظور نہیں ہو سکی تھی ، سلامتی کونسل کے 9رکن ممالک نے ایران پر پابندیاں ہٹانے کی قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیاتھاجن میں امریکا، برطانیہ، فرانس ،ڈنمارک، یونان، پاناما، سیرالیون، صومالیہ اور سلواکیہ شامل ہیں۔ قرارداد کے حق میں 4 ممالک پاکستان ،الجیریا،چین اور روس نیووٹ دیئے، دورکن ملک گھانا اور جمہوریہ کوریا ووٹنگ کے دوران غیرحاضر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں