ایران کو اپنی سرزمین کے دفاع کا پورا حق حاصل ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے ایران کے خلاف اسرائیلی جار حیت وبربریت اوراسکے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پرگہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو اپنی سرزمین کے دفاع کاپورا پورا حق حاصل ہے امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل کو بچانے کیلئے ایران کے خلاف میدان میں آ چکا ہے، امریکی صدر کے بیانات ایران پر اسرائیلی جارحیت وبربریت وسفاکیت کی مکمل پشت پناہی کے کھلے ثبوت ہیں۔ عالم اسلام کو مکمل صف بندی کر کے اس جارحیت وبربریت کیخلاف توانا آواز اٹھانا اور اسکا راستہ روکنا ہوگا۔ اگرمسلم ممالک غزہ کے مسئلے پر اکٹھے ہو جاتے تو ایران پر حملے اور جارحیت کی نوبت ناآتی۔ ایک کروڑ آبادی پرمشتمل شہر ”تہران” کے باشندوں کو تہران خالی کرنے کا اعلان امریکہ اسرائیل ایجنڈے کاپلان ہے یہ اعلان کھلی دہشت گردی، شیطانی عمل اورغیرانسانی اقدام ہے۔ امریکہ عملی طور پر سب سے پہلے امریکہ کا مطلب سب سے پہلے ”اسرائیل ” رکھتا ہے سب کچھ واضح ہو رہا ہے کہ امریکہ، یورپ اسرائیل کے ذریعے ایران کیخلاف مشترکہ جنگ ہے۔ عالم اسلام کے پاس وقت کم ہے، باری باری سب کی باری سمیت ترکی پاکستان کے لئے خطرے شدید ہوتے جارہے ہیں۔ اس بدمست ہاتھی امریکہ واسرائیل کے خلاف اتحاد ویکجہتی وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں