ایران کی مزاحمت نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)) سینٹرل چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن خالد محمود چیمہ، سینئر وائس چیئر مین شیخ خالد عزیز مخی،زونل وائس چیئر مین عامر نثار،سابق چیئر مین چوہدری محمد نواز،چوہدری جاوید صادق کاہلوںنے کہا ہے کہ ایران نے جس جرات، دلیری اور نظریاتی استقامت کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل جیسی بڑی عالمی طاقتوں کا سامنا کیاوہ پوری مسلم دنیا کے لیے قابلِ فخر مثال ہے ایران نے عسکری، سفارتی اورع نظریاتی محاذ پر جس ثابت قدمی کا مظاہرہ کیااس سے دشمن قوتوں کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہونا پڑا، ہم ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای، ایرانی حکومت، افواج اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے نہ صرف اپنی خودمختاری کا دفاع کیا بلکہ امت مسلمہ کا سر بھی فخر سے بلند کیا۔انہوںنے کہاکہ ایران کی مسلسل مزاحمت اور مئوثر دفاعی اقدامات نے اسرائیل کو عملی طور پر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیاجس کے نتیجہ میں امریکی صدر نے مداخلت کرتے ہوئے ایران، اسرائیل پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کرے تاکہ خطے کو ایک مکمل جنگ سے بچایا جا سکے۔انہوںنے مزید کہا کہ کچھ عرصہ قبل بھارت نے بھی پاکستان جیسے ایٹمی اور دلیر ملک پر حملے کی کوشش کی تھی لیکن ہماری نڈر قیادت، جرات مند افواج اور عوامی یکجہتی نے دشمن کو محض چند گھنٹوں میں ناکوں چنے چبوا دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں