ایس ٹی آئی اساتذہ کو 5ماہ کی تنخواہیں نہ مل سکیں

صفدرآباد(نامہ نگار)سکول ٹیچر انٹرن شپ (ایس ٹی آئی)اساتذہ کو گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں۔صوبائی وزیر تعلیم اساتذہ کو تنخواہیں دینے کے احکامات جاری فرمائیں۔ معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت نے ایس ٹی آئی اساتذہ بھرتی کئے جنہوں نے ملک و قوم کی خدمت جاری رکھی ہوئی ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ پانچ ماہ سے ان اساتذہ کو تنخواہ نہیں مل سکی،معاملہ کیا ہے یہ تو پنجاب حکومت ہی بتا سکتی ہے تاہم مسئلہ یہ ہے کہ قوم کے معماروں سے ایسا سلوک دنیا کے کسی بھی ملک میں شائدہی ہوتا ہے ۔اساتذہ کو سلام ہے کہ جنہوں نے پانچ ماہ سے تنخواہ کے بغیر ہی تعلیمی سلسلہ جاری رکھا ہے مگر ان کے گھروں میں کیا حالات ہونگے یہ تو خدا ہی جانتا ہے یا سکول ٹیچرز۔صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات صاحب سے اصلاح احوال کی گزارش ہے کہ اساتذہ کو تنخواہیں جاری کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں