ایس پی’ ایس پیز کے تقرر وتبادلے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے درجن بھر ایس پی اور ڈی ایس پیز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونے والوں میں ڈی ایس پی جڑانوالہ ریاض الدین کو ڈی ایس پی سرگودھا روڈ’ ڈی ایس پی آرگنائز کرائم شیخوپورہ عابد صدیق کو ڈی ایس پی جڑانوالہ’ ڈی ایس پی سرگودھا روڈ محمد وقار عظیم کو ڈی ایس پی کہوٹہ راولپنڈی جبکہ وہاں سے ڈی ایس پی کہوٹہ افضل لودھی کو ڈی ایس پی انٹرنل اکائونٹبیلیٹی برانچ راولپنڈی تعینات کر دیا جبکہ ایس ایس پی آپریشن گوجرانوالہ رضوان عارف کو ایس پی سی سی ڈی گوجرانوالہ ریجن’ ایس ایس پی انوسٹی گیشن وہاڑی غیور احمد خان کو ایس ایس پی آپریشن گوجرانوالہ’ ایس ایس پی سی سی ڈی گوجرانوالہ کیپٹن (ر) منصور امان کو سی پی او آفس لاہور رپورٹ کرنے کا حکم’ ایس پی آر آئی بی ساہیوال شاہد احمد خان کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن گوجرانوالہ’ ایس پی ٹریننگ سی سی ڈی غازی محمد عمر فاروق کو ایس پی آر آئی بی ساہیوال’ ایس پی سپیشل برانچ لاہور محمد معاذ ظفر کو سی پی او آفس لاہور’ ایس پی سکیورٹی برانچ لاہور منصور قمر کو ایس پی سپیشل برانچ لاہور’ ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویژن گوجرانوالہ شاہد نواز کو ایس پی سکیورٹی برانچ لاہور’ ایس پی آپریشن گجرات مدثر اقبال کو ایس پی پیٹرولنگ پولیس سرگودھا جبکہ تقرری کے منتظر مرزا بلال حسن کو ایڈیشنل ایس پی صدر گوجرانوالہ’ عثمان منیر سیفی کو ایس پی ہیڈ کوارٹر آر ایم پی پنجاب اور محمد اشرف کو ایس پی انوسٹی گیشن راجن پور تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں