ایشیا کپ کا فائنل پاکستان کھیلے گا یا بنگلا دیش؟ فیصلہ آج

دبئی(سپورٹس نیوز) ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں آج پاکستان کا مقابلہ بنگلادیش سے ہوگا، فاتح ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن جائے گی۔دبئی سٹیڈیم میں گرین شرٹس آج بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی، پاکستان کو فائنل کا دروازہ کھولنے کیلئے ہر صورت میں ٹائیگرز کو زیر کرنا ہو گا۔آج کا میچ جیتنے والی ٹیم اتوار کو بھارت کے ساتھ فائنل کھیلے گی، پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور صائم ایوب فارم میں نہیں ہیں جبکہ میچ میں حسن نواز کی شمولیت کا امکان ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 25ٹی 20انٹر نیشنل میچز ہوئے ہیں، پاکستان نے 20اور بنگلا دیش نے 5جیتے ہیں۔دوسری جانب فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بائولرز جارحانہ مزاج ہیں، فائنل میں جو بھی ٹیم آئے گی ہم تیار ہیں، ہم یہاں ایشیا کپ جیتنے آئے ہیں، کوشش ہوتی ہے ہر میچ میں سو فیصد پرفارم کروں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں