ایف ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی بہتر بنانیکی ضرورت ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سا بق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اور سینئر سیاستدان رانا زاہد توصیف نے کہاہے کہ فیصل آباد کے عوام ابھی تک پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں مصفا میٹھے پانی کی دستیابی کے لئے موثر پلان کی ضرورت ہے جبکہ فیصل آباد کا سیوریج سسٹم بھی ایک عرصہ سے ناکارہ ہو چکا ہے جس کے لئے پرانی چھوتی بوسیدہ پائپ لائنوں کی تبدیلی لازم ہے کیونکہ بارش کے ایام میں گھنٹہ گھر سے ملحق آٹھ بازاروں اور مضافاتی علاقہ جات جوہڑ کی شکل اختیار کر لیتے ہیں نواحی کالونیوں اور محلوں کے گٹر بھی اوور فلو رہتے ہیں لہٰذا حکومت پنجاب کو فراہمی و نکاسی آب کے لئے فنڈز مختص کرنا ہوں گے نیز واسا کی کارکردگی میں مزید بہتری لانا ہو گی رانا زاہد توصیف نے اپنے بیان میں فیصل اباد میں صفائی کی ناقص صورتحال پر بھی تشویش کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ ایف ڈبلیو ایم کی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا ہے کہ پینے کا صاف پانی، صفائی کا بہترین نظام صحت و تعلیم سمیت دیگربنیادی سہولتوں کی فراہمی فیصل آباد کے عوام کا حق ہے جو ملنا چاہئے مگر بدقسمتی سے ایک عرصہ سے ملک کے تیسرے بڑے شہر میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے عوامی مسائل میں قدرے اضافہ ہو چکا ہے اور فیصل آباد کو یونہی ”لاوارث” چھوڑ دیا گیا ہے شکستہ سڑکوں کی تعمیر، خراب ٹریفک سگنلز کی درستگی اور پارکوں کی حالت زار بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں