ایلون مسک کو350 ارب ڈالر کا نقصان

واسنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو ایک ہفتے میں 350 ارب ڈالر کا نقصان ہوگیا۔ امریکی جریدے کے مطابق مسک کی دولت میں یہ کمی سپیس ایکس کے شیئرز میں تقریباً 30فیصد گراوٹ کی وجہ سے ہوئی۔ اب ایلون مسک کی مجموعی دولت 1اعشاریہ 45ٹریلین ڈالرز سے کم ہو کر تقریباً 1اعشاریہ 1ٹریلین ڈالرز رہ گئی ہے۔ جریدے کے مطابق چند روز قبل سپیس ایکس کی شاندار لسٹنگ نے سرمایہ کاروں میں جوش پیدا کر دیا تھا لیکن اب اے آئی منصوبوں کے لیے نئی فنڈنگ اور بڑھتے اخراجات کے خدشات نے مارکیٹ کا موڈ بدل دیا ہے۔ اس دباو کا اثر صرف سپیس ایکس تک محدود نہیں رہا، بلکہ کئی دیگر عالمی ٹیک مارکیٹس بھی دبائو کا شکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں