ایم ڈی واسا کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ،ترقیاتی کام تیز رفتاری سے مکمل کرنیکی ہدایت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے شہر کے مختلف علاقو ں کا دورہ کرتے ہوئے پائپ لائن بچھانے کے کام کو جلد مکمل ، مین چینل کی ڈی سلٹنگ میں تیزی اور عوامی مسائل کے فوری حل کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے چوک گھنٹہ گھر سے ملحقہ مین جھنگ بازار میں بچھائی جانے والی پائپ لائن کی سائٹ کا وزٹ کیا اور اس کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پائپ لائن کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے کچہری بازار کا بھی وزٹ کیا جہاں پر تاجر رہنما محمد امین بٹ نے انہیں کچہری بازار میں ہونے والی بیوٹیفکیشن کے دوران ڈرینز لائن کی صفائی بارے تحفظات کا اظہار کیا جس پر انہوں نے موقع پر موجود افسران کو فوری تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی۔ ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے مین چینل ون غلام محمد آباد کا وزٹ بھی کیا جس کے کورڈ پورشن کی سلیبیس ہٹا کر مین چینل کی ڈی سلٹنگ کی جارہی تھی جہاں پر انہوں نے کی جانے والی ڈی سلٹنگ کی انسپکشن کی اور دی سلٹنگ کو تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور آئندہ مون سون سے قبل نکاسی آب کی تمام تر تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں اور شہریوں کو موسم برسات کے دوران بارشی پانی کی تیز نکاسی بارے نمایاں ریلیف حاصل ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں