3

اینٹی کرپشن حکام کی کارروائی،سابقSHOگرفتار

ساہیوال (بیورو چیف)پاکپتن اینٹی کرپشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ریٹائرڈ سب انسپکٹر کو گرفتار کر لیا۔سابق ایس ایچ او اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں ایک سال سے اشتہاری تھا ،ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد اسلم نے سرکاری کاغذات غائب کر دیئے تھے، مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر درج کیا گیا تھا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عدالت نے محرر اور دیگر پولیس ملازمین کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا تھا۔سرکل انچارج کاشف حسین نے کہا کہ سابق ایس ایچ او مقدمہ درج ہونے کے بعد روپوش ہو گیا تھا جبکہ ملزم کو 9 فروری کو عدالت پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں