فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر چوہدری عابد شیرعلی اور ایم پی اے میاں طاہر جمیل کے دفاتر میں یوم تکبیر کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور کیک کاٹے گئے’ جس میں سینیٹر چوہدری عابد شیرعلی’ سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل کے صاحبزادے میاں آفاق طاہر’ میاں سرور’ ملک شہزاد’ پی اے ٹو چوہدری عابد شیر علی ڈاکٹر آصف’ سابق چیئرمین چوہدری ذوالفقار گجر کے علاوہ لیگی کارکنوں نے بھرپور شرکت کی’ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر چوہدری عابد شیرعلی نے کہا کہ 28مئی 1998ملکی تاریخی میں اہم سنگ میل رکھتا ہے اس دن مسلم لیگ (ن) کے سربراہ سابق وزیر اعظم میاںنواشریف نے دنیا بھر کے دبائو اور دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے عوام کی امنگوں کے مطابق ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو عظیم قوت میں تبدیل کیا اور پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر مسلم دنیا کا فخر بنا دیا 28مئی ہمیں یاد دلا تا ہے کہ ہمیںمل جل کر ایٹمی پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور دنیا کو بتانا ہو گا کہ پاکستانی قوم دنیا کی جفاکش ترین قوم ہے جو ہر حال میں اپنا تشخص برقرا ر رکھتی ہے’




