ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے ملک کی برآمدات میں رکاوٹ بننے والے تمام برآمدی اشیا پر عائد ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج کو فوری طور پر ختم کرنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے، جسکے تحت ایف بی آر نے اسٹیٹ بینک کو سرچارج کی وصولی بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت کے بعد اسٹیٹ بینک کا تمام بینکوں اور فارن ایکسچینج ڈیلرز کو مراسلہ جاری کر دیا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو تمام کمرشل بینکوں کو برآمدی اشیا پر سرچارج وصول کرنے سے روکنے کی درخواست بھی ارسال کر دی گئی ہے، جسکے بعد اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے سربراہان اور فارن ایکسچینج ڈیلرز کو سرکلر جاری کرتے ہوئے فوری طور پر سرچارج کی وصولی روکنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس فیصلے کا پس منظر یہ ہے کہ چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے برآمدات پر نافذ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج فی الفور ختم کرنے کی ہدایت کی تھی اور ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کا عالمی معیار کے مطابق گزشتہ پانچ برس کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں