ایک اور فوجی افسر وطن پر قربان

راولپنڈی(بیوروچیف) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 3دہشت گرد جہنم واصل جبکہ میجر شہید ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن کیا، کارروائی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 3دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر رب نواز طارق شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 34سالہ میجر رب نواز کا تعلق ضلع مظفرآباد سے ہے، شہید میجر نے بہادری سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں مزید کسی دہشت گرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے انڈین سپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں